صفحات

Tuesday, June 11, 2024

8- دَرس معرفت


 بسمہٖ ونصلی ونسلم علی رسولہٖ الکریم

8- دَرس6جون 2024 | بروز:جمعرات 28 ذیقعد 1445؁ھ | معلم : خواجہ طہ عامر نظامی امینی

 علمِ معرفت 

خدا کی معرفت کے دواطمینان بخش راستے

۱۔خدا کی معرفت اور علوم کی ترقی

معرفت خدا کے بارے میں زمانہ قدیم سے آج تک بہت سی کتابیں لکھی جاچکی ہیں اور اس موضوع پر دانشوروں اور غیر دانشوروںمیں کافی بحث وگفتگو ہوتی رہی ہے۔

اس حقیقت کو پانے کے لئے ہر ایک نے ایک راستہ کا انتخاب کیا ہے۔لیکن تمام راستوں میں سے بہترین راستے جو ہمیں خالق کائنات تک جلدی پہنچاسکتے ہیں،دو راستے ہیں:

الف۔اندرونی راستہ(نزدیک ترین راستہ)

ب۔بیرونی راستہ(واضح ترین راستہ)

پہلے طریقہ میں ہم اپنے وجود کی گہرائیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں تا کہ توحید کی آواز کو اپنی روح کے اندر سن لیں۔

دوسرے طریقہ میں ہم وسیع کائنات پر ایک نظر ڈالتے ہیں اورتمام مخلوقات کی پیشانی پر اور ہرذرّہ کے اندراللہ تعالیٰ کی نشانیاں پاتے ہیں۔ان دو طریقوں میں سے ہر ایک کے بارے میں طویل بحثیں کی گئی ہیں ۔لیکن میری کوشش یہ ہے کہ ایک مختصر بحث کے ذریعہ ان دو طریقوں کو ایک اجمالی تحقیق کے ساتھ بیان کریں۔

الف۔اندرونی راستہ

مندرجہ ذیل چند موضوعات قابل غور ہیں:

۱۔دانشور کہتے ہیں:اگر کسی بھی قوم ونسل سے متعلق ایک انسان کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے اور اسے کسی خاص قسم کی تعلیم وتر بیت نہ دی جائے ،حتی خدا پرستی اور مادیت کی گفتگو سے بھی بے خبر رکھاجائے تب بھی وہ خود بخود ایک ایسی قوی طاقت کی طرف متوجہ ہو جاتاہے جومادی دنیا سے بالا تر ہے اور پوری کائنات پر حکمران ہے۔وہ اپنے دل اورضمیرکی عمیق گہرائیوں میں ایک لطیف ،محبت آمیز،اورمضبوط و محکم آواز کا احساس کرتا ہے جو اسے علم وقدرت کے ایک عظیم مبدا کی طرف بلاتی ہے،جسے ہم خدا کہتے ہیں ۔یہ بشرکی وہی پاک اور بے لاگ فطری کی آواز ہے۔

۲۔ممکن ہے مادی دنیا اور روز مرہ زندگی کاشور وغل اوراس کی چمک دمک اس کو اپنی طرف مشغول کرے اور وہ عارضی طور پر اس آواز کو سننے سے غافل ہو جائے ،لیکن جب وہ اپنے آپ کو مشکلات اور مصیبتوں کے مقابلہ میں پاتا ہے ،جب خطرناک طبیعی حوادث اس پر حملہ آور ہوتے ہیں جیسے سیلاب،زلزلہ،طوفان اورایک نامناسب موسم کے سبب ہوائی جہاز میں رونما ہونے والے اضطرابی حالات سے دو چار ہو تا ہے ،اس وقت وہ تمام مادی وسائل سے مایوس ہو جاتا ہے اور اپنے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں پاتا ہے تو یہ آواز اس کی روح کے اندر ابھرتی ہے ،وہ احساس کرتا ہے کہ اس کے وجود کے اندر سے ایک طاقت اسے اپنی طرف بلا رہی ہے ،ایک ایسی طاقت جو تمام طاقتوں سے برتر ہے ،ایک پر اسرارطاقت جس کے سامنے تمام مشکلات سہل اور آسان ہیں۔آپ بہت کم ایسے لوگوں کو پائیں گے جو اپنی زندگی کے مشکل ترین حوادث میں اس قسم کی حالت پیدا نہ کریں اور بے اختیار خدا کو یاد نہ کریں ۔یہی بات ہمیں بتاتی ہے کہ ہم کتنا اس کے نزدیک ہیں اور وہ کس قدر ہمارے قریب ہے،وہ ہماری روح و جان میں موجود ہے۔البتہ فطری آوازہمیشہ انسان کی روح میںموجود ہے لیکن مذکورہ لحظات میں یہ آواز زیادہ قوی ہو جاتی ہے۔

۳۔تاریخ ہمیں اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ ایسے صاحبان اقتدار جواپنے جاہ وجلال اور آرام و آسائش کے لمحات میں خدا کا نام تک لینے سے انکار کرتے تھے ،جب اپنی قدرت کی بنیادوں کو متزلزل ہوتے اور اپنی ہستی کے محلوں کو گرتے دیکھتے تھے تو اس عظیم مبداً(خدا) کی طرف متوجہ ہوتے تھے اورفطری آواز کو واضح طور پر سنتے تھے۔تاریخ بتاتی ہے:جب فر وعون نے اپنے آپ کو پر تلاطم لہروں کی لپیٹ میں پایااور اس نے مشاہدہ کیا کہ جو پانی اس کے ملک کی آبادی اور زندگی کا سبب اور اس کی تمام مادی طاقت کا سر چشمہ تھا،اس وقت اس کے لئے موت کا حکم جاری کر رہاہے اور وہ چند چھوٹی لہروں کے مقابلہ میں بے بس ہو کر رہ گیا ہے اور ہر طرف سے اس پر نا امیدی چھائی ہوئی ہے ،تو اس نے فریاد بلند کی :”میں اس وقت اعتراف کرتا ہوں کہ موسیٰ کے خدا کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔“حقیقت میں یہ فر یاد اس کی فطرت اور روح کی گہرائیوں سے بلند ہوئی تھی نہ  صرف فروعون بلکہ وہ تمام لوگ جو ایسے حالات سے دو چار ہوجاتے ہیں،اس آواز کو واضح طور پر سنتے ہیں۔

۴۔خود آپ بھی اگر اپنے دل کی گہرائیوں پر توجہ کریں گے توضرور تائید کریں گے کہ وہاں پر ایک نور چمکتا ہے جو تمھیں خدا کی طرف دعوت دیتا ہے ۔شاید زندگی میں آپ کو کئی بار ناقابل برداشت حوادث اور مشکلات سے دوچار ہو نا پڑا ہو اور تمام مادی وسائل ان مشکلات کو دور کر نے میں ناکام ہو گئے ہوں ،ان لمحات کے دوران آپ کے ذہن میں یہ حقیقت ضرور اُجاگر ہوئی ہوگی کہ اس کائنات میں ایک بڑی اور قدرتمند طاقت موجود ہے جو اس مشکل کو آسانی کے ساتھ حل کر سکتی ہے۔ان لمحات میں آپ کی امید پرور دگار کی عشق سے ممزوج ہوکرآپ کی روح وجان کو اپنی آغوش میں لیتی ہے اور یاس ونا امیدی کو آپ کے دل سے دور کر دیتی ہے ۔جی ہاں!یہ نزدیک ترین راستہ ہے کہ ہر شخص اپنی روح کے اندر پرور دگار عالم اور خالق کائنات کو پاسکتا ہے۔

ایک سوال

ممکن ہے آپ میں سے بعض افراد یہ سوال کریں کہ کیا یہ احتمال نہیں ہے کہ ہم ماحول اور اپنے والدین سے حاصل کی گئی تعلیمات کے زیر اثر حساس مواقع پر ایسا سوچتے ہیں ؟اور خدا کی بار گاہ میں ہاتھ پھیلاتے ہیں؟

ہم اس سوال کے بارے میں آپ کو حق بجانب جانتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ایک دلچسپ جواب ہے ،جسے ہم آئندہ سبق میں بیان کریں گے ۔

قرآن مجید فر ماتا ہے:

فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ  (سورۂ عنکبوت/۶۵،پارہ۲۱)

”پھر جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ایمان و عقیدہ کے پورے اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتے ہیںپھر جب وہ نجات دے کر خشکی تک پہنچ دیتا ہے تو فوراً شرک اختیار کر لیتے ہیں۔“

غور کیجئے اور جواب دیجئے

۱۔کوشش کرکے مذکورہ آیہ کریمہ کو آیت اور سورہ کے نمبر اس کے تر جمہ کے ساتھ لفظ بہ لفظ یاد کیجئے اور بتدریج زبان قرآن سے آگاہی حاصل کیجئے ۔

۲۔کیا آپ کو کبھی کوئی ایسا مشکل حادثہ پیش آیا ہے کہ آپ ہر طرف سے مایوس ہوچکے ہوں اور صرف پروردگار کے لطف کی امید باقی رہی ہو؟(ایک مختصر مقالہ یا تقریر کے ذریعہ اس کو بیان کیجئے )۔

۳۔اس راستہ کو ہم نے کیوں نزدیک ترین راستہ کہاہے؟




Monday, June 10, 2024

11- دَرس معرفت


9- دَرس معرفت

 


 بسمہٖ ونصلی ونسلم علی رسولہٖ الکریم

9- دَرس7جون 2024 | بروز:جمعہ 29 ذیقعد 1445؁ھ | معلم : خواجہ طہ عامر نظامی امینی




10- دَرس معرفت

 



10- دَرس 10جون 2024 | بروز:  پیر3  ذی الحجہ قعد 1445؁ھ | معلم : خواجہ طہ عامر نظامی امینی
علمِ معرفت
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
سوال
گزشتہ سبق میں ہم یہاں تک پہنچے تھے کہ ہم توحید اور خدا پرستی کی آواز کو اپنی روح کے اندر سے سنتے ہیں ،خاص کر مشکلات اور مصیبتوں کے وقت یہ آواز قوی تر ہو جاتی ہے اور ہم بے ساختہ طور پر خدا کو یاد کر کے اس کی لامحدود قدرت اور لطف و محبت سے مدد مانگتے ہیں۔یہاں پر ممکن ہے یہ سوال پیش کیا جائے کہ یہ اند رونی آواز،جسے ہم فطرت کی آواز کہتے 
ہیں ،ان تبلیغات کا نتیجہ ہو جو معاشرہ کے ماحول ،مکتب و مدرسہ اور ماں باپ سے ہم سنتے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک قسم کی عادت بن گئی ہے۔
جواب
اس اعتراض کا جواب ایک مختصر سے مقدمہ کے ذریعہ واضح ہو جاتا ہے۔عادتیں اور رسم و رواج ،متغیّر اور ناپائیدار چیزیں ہیں ۔یعنی ہم کسی عادت اور رسم ورواج کو پیدا نہیں کرسکتے ہیں جو پوری تاریخ بشر کے دوران تمام اقوام میں یکساں صورت میں باقی رہے ہوں۔جو مسائل آج عادت اور رسم ورواج کے طور پر رونما ہوتے ہیں،ممکن ہے کل بدل جائیں ۔
اسی وجہ سے ممکن ہے ایک قوم کے رسم ورواج اور عادات دوسری قوموں میں نہ پائے جائیں۔اس لئے اگر ہم مشاہدہ کریں کہ ایک چیز تمام قوموں اور ملتوں کے در میان ہر زمان 
ومکان میں بلا استثنا ء موجودہے تو ہمیں سمجھنا چاہئے کہ اس کی ایک فطری بنیاد ہے جوانسان کی روح و جان کی ساخت اور بناوٹ میں قرار پائی ہے۔
مثال کے طور پر ایک ماں کی اپنے فرزند کی نسبت محبت کو کسی تلقین،تبلیغ عادت ورسم ورواج کا نتیجہ قطعاًنہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ ہم کسی قوم وملت اور کسی زمان و مکان میں نہیں پاتے ہیں کہ ایک ماں اپنی اولاد سے محبت نہیں کرتی ہو۔
البتہ ممکن ہے ایک ماں نفسیاتی بیماری کی وجہ سے اپنے فرزند کو نابود کر دے یا کوئی باپ جاہلیت کے زمانہ میں غلط اور خرافی تفکر کی وجہ سے اپنی بیٹی کو زندہ دفن کردے ،
لیکن یہ انتہائی شاذو نادر اور استثنائی مواقع ہیں،جوجلدی ہی ختم ہو کر اپنی اصلی حالت(یعنی فرزند سے محبت)پر لوٹ آتے ہیں۔مذکورہ تمہید کے پیش نظر ہم آج کے اور ماضی کے 
انسانوں کی خدا پرستی کے مسئلہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
(چونکہ یہ سبق قدرے پیچیدہ ہے اس لئے اس پر زیادہ غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے)
۱۔عمر انیات کے ماہرین اور بڑے بڑے مورخین کی گواہی کے مطابق ہم کسی ایسے زمانے کو نہیں پاتے ہیں جس میں مذہب اور مذہبی ایمان لوگوں میںموجود نہ رہاہو بلکہ ہر عصراور ہر زمانے میں دنیا میں ہر جگہ کسی نہ کسی صورت میں مذہب موجود تھا اور یہ بذات خود اس بات کی واضح دلیل ہے کہ خدا پرستی کا سر چشمہ انسان کی روح وفطرت کی گہرائیوں میں مو جود ہے نہ یہ کہ عادات،رسم و رواج اور تعلیم و تر بیت کا نتیجہ ہے ۔اس لئے کہ اگر یہ عادات ،رسم ورواج اور تعلیم وتر بیت کا نتیجہ ہو تا تو اس صورت میں اسے عام اور لافانی نہیں ہو نا چاہئے 
تھا ۔یہاں تک کہ ایسے آثار و قرائن بھی موجود ہیں جن سے معلوم ہو تا ہے کہ ماقبل تاریخ میں زندگی بسر کر نے والے لوگ بھی ایک قسم کے مذہب کے قائل تھے (ما قبل تاریخ کا 
زمانہ اس زمانہ کو کہتے ہیں کہ ابھی لکھائی ایجاد نہیں ہوئی تھی اور انسان اپنی یاد گار کے طور پر تحریر نہیں چھوڑ سکتا تھا۔
البتہ اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں ہے کہ چونکہ ابتدائی لوگ خدا کو ایک مافوق طبیعی وجود کی حیثیت سے نہیں پہچان سکتے تھے اس لئے اسے مادی مخلوقت کے در میان تلاش کرتے تھے اور اپنے لئے مادی مخلوقات سے بت بناتے تھے ۔لیکن انسان نے عقل و فکر کی تر قی کے ساتھ رفتہ رفتہ حق کو پہچان لیا اور مادی مخلوقات کے بنائے ہو ئے بتوں کو 
چھوڑ کر طبیعی کائنات کے ماوراء خدا کی لا محدود قدرت سے آگاہ ہوا۔
۲۔بعض ماہرین نفسیات نے صراحتاًکہاہے کہ انسان کی روح کے چارپہلو یا چار اصلی حس پائے جاتے ہیں:
۱۔”دانائی کی حس“: یہ حس انسان کوعلم و دانش حاصل کر نے کی ترغیب دیتی ہے اور اس کی روح کو علم حاصل کر نے کا شوق دلاتی ہے ،خواہ یہ علم اس کے لئے مادی فائدہ رکھتا ہو یانہ 
ہو۔
ب۔”بھلائی کی حس“یہ حس عالم بشریت میں اخلاقی اور انسانی مسائل کا سر چشمہ ہے۔
ج۔”زیبائی کی حس“:یہ حس،حقیقی معنی میں شعر،ادبیات اور فنّ وہنر کا سر چشمہ ہے۔
د۔”مذہبی حس“:یہ حس،انسان کو معرفت خدا اور اس کے فر مان کی اطاعت کر نے کی دعوت دیتی ہے ۔اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ مذہبی حس انسانی روح کی ایک بنیادی اور اصلی حس 
ہے ۔یعنی یہ حس نہ کبھی اس سے جدا تھی اور نہ کبھی جدا ہو گی۔
۳۔آئندہ بحثوں میں ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ اکثر مادہ پرست اور منکرین خدا نے بھی ایک طرح سے خدا کے وجود کا اعتراف کیا ہے،اگر چہ وہ لوگ خدا کے نام لینے سے پرہیز 
کرتے ہیں اوراسے فطرت یا دوسرے نام سے پکارتے ہیں ،لیکن اس فطرت کے لئے ایسی صفتوں کے قائل ہوتے ہیں کہ جو خدا کی صفات کے مشابہ ہیں۔
مثلاًکہتے ہیں :فطرت نے اگر انسان کو دو گردے دئے ہیں،یہ اس لئے ہے کہ اسے معلوم تھا،ممکن ہے ان دو گردوں میں سے ایک خراب ہو جائے تو دوسرا گردہ اس کی زندگی کو جاری رکھ سکے ،وہ ایسی ہی تعبیرات بیان کرتے ہیں ۔کیا یہ بات ایک بے شعور فطرت کے ساتھ متناسب ہے ؟یا یہ کہ یہ ایک ایسے خداوند متعال کی طرف اشارہ ہے جو لامحدود علم 
وقدرت کا مالک ہے،اگر چہ انہوں نے اس کا نام فطرت رکھا ہے۔
بحث کا نتیجہ
اس بحث میں جو کچھ ہم نے بیان کیا ،اس سے یہ نتیجہ حاصل کرتے ہیں :
خدا کی محبت ہماری روح میں ہمیشہ موجود تھی اور ہو گی۔خدا کا ایمان ایک ایسا ابدی شعلہ ہے جو ہمارے قلب و روح کو گرم کر تا ہے۔خدا کی معرفت حاصل کر نے کے لئے ہم مجبور 
نہیں ہیں کہ طولانی راستے طے کریں،ہمیں اپنے وجود کی گہرائیوں میں نظر ڈالنی چاہئے،خدا پر ایمان کو ہم وہاں پر پائیں گے۔
قرآن مجید فر ماتا ہے:
 وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ(سورۂ ق/۱۶،پارہ۲۶)
”اور ہم اس سے رگ گردن سے بھی زیادہ قریب ہیں۔“

غور کیجئے اور جواب دیجئے
۱۔عادت کی چند مثالیں اور فطرت کی چند مثالیں بیان کیجئے۔
۲۔نادان لوگ کیوں بت پرستی کے پیچھے جاتے تھے؟
۳۔مادہ پرست خدا کو کیوں”فطرت“ کے نام سے یاد کرتے ہیں؟


Tuesday, June 4, 2024

6- دَرس معرفت

بسمہٖ ونصلی ونسلم علی رسولہٖ الکریم

6 - دَرس4 جون 2024 | بروز:منگل 26 ذیقعد 1445؁ھ | معلم : خواجہ طہ عامر نظامی امینی

علمِ معرفت

معرفت خدا کے اسباق 


 پہلاسبق:خدا کی تلاش

۱۔کائنات سے واقفیت کا شوق

خلقت کائنات کے بارے میں آگاہی اور آشنائی حاصل کر نے کا شوق ہم سب میں پایا جاتاہے۔

یقینا ہم سب جاننا چاہتے ہیں:

خوبصورت ستاروں سے چمکتا ہوا یہ بلندوبالا آسمان ،دلکش مناظرسے بھری یہ وسیع زمین ،یہ رنگ برنگ مخلوقات،خوبصورت پرندے ،طرح طرح کی مچھلیاں ،سمندر اور پہاڑ،کلیاں اور پھول،سر بہ فلک قسم قسم کے درخت اور..کیا خود بخودپیدا ہو گئے ہیں یا یہ عجیب و غریب نقشے کسی ماہر ،قادر و غالب نقاش کے ہاتھوں کھینچے گئے ہیں؟

اس کے علاوہ ہماری زندگی میں ہم سب کے لئے جو ابتدائی سوالات پیدا ہو تے ہیں ،وہ یہ ہیں:

ہم کہاں سے آئے ہیں ؟کہاں پر ہیں اور کہاں جا رہے ہیں؟

اگرہم ان مذکورہ تینوں سوالات کے جواب جانیں تو کتنے خو ش قسمت ہوں گے؟یعنی ہم جا نیں کہ ہماری زندگی کا آغاز کہاں سے ہوا ہے اور سر انجام کہاں جائیں گے؟اور اس وقت ہماری کیا ذمہ داری ہے؟ہمارا ضمیر ہم سے کہتا ہے :مذکورہ سوالات کے جواب حاصل کر نے تک آرام سے نہ بیٹھنا۔

کبھی کو ئی شخص ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو کر بے ہوش ہو جا تا ہے اور معالجہ کے لئے اسے ہسپتال لے جاتے ہیں۔جب اس کی حالت قدرے بہتر ہو تی ہے اور وہ ہوش میں آتا ہے تو اپنے ارد گرد موجودافراد سے اس کا پہلا سوال یہ ہو تا ہے:یہ کون سی جگہ ہے؟مجھے کیوں یہاں لایا گیا ہے؟میں کب یہاں سے جاؤں گا؟اس سے معلوم ہو تا ہے کہ انسان ایسے سوالات کے مقابلہ میں خاموش نہیں بیٹھ سکتا ہے ۔اس لئے جو چیز ہمیں سب سے پہلے خدا کی تلاش اور خالق کائنات کی معرفت حاصل کر نے پر مجبور کرتی ہے ،وہ ہماری تشنہ اور متلاشی روح ہے۔


۲۔شکر گزاری کا احساس

فرض کیجئے آپ کی ایک محترم مہمان کی حیثیت سے دعوت کی گئی ہے اور آپ کی مہمان نوازی اور آرام و آسائش کے تمام وسائل مہیا کئے گئے ہیں ۔لیکن چونکہ یہ دعوت آپ کے بڑے بھائی کے توسط سے انجام پائی ہے اور اپنے اسی بھائی کے ہمراہ دعوت پر گئے ہیں اور وہ اپنے میز بان کو اچھی طرح سے نہیں پہچانتے،اس لئے اس دعوت پر پہنچتے ہی آپ سب سے پہلے اپنے میز بان کو پہچان کر اس کا شکریہ بجا لانے کی کوشش کریں گے۔

ہم بھی جب خالق کائنات کے بچھائے ہوئے خلقت کے اس وسیع دستر خوان پر نظر ڈالتے ہیں اور بینائی والی آنکھیں،سننے کے کان ،عقل وہوش،مختلف جسمانی اور نفسیاتی توانائیاں،زندگی کے مختلف وسائل اور پاک و پاکیزہ رزق جیسی گو نا گوں نعمتوں کو اس وسیع دستر خوان پر دیکھتے ہیں تو بے ساختہ اس فکر میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ تمام نعمتیں عطا کر نے والے کو پہچان لیںاور اگر چہ وہ ہمارے شکریہ کا محتاج بھی نہ ہو،ہمیں اس کا شکر یہ بجا لاناچاہئے اورجب تک یہ کام انجام نہ دیں،ہم بے چینی اور کمی کا احساس کرتے ہیں ،لہذا یہ ایک اور دلیل ہے جو ہمیں خدا کوپہچاننے کی طرف ترغیب دیتی ہے۔


۳۔خدا کی معرفت سے ہمارے نفع و نقصان کا تعلق

فرض کیجئے اپنے سفر کے راستہ پرآپ ایک چورا ہے پر پہنچے،وہاں پر شور وغل بر پا ہے،سب پکا ر پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اس چوراہے پر نہ رکئے،یہاں بڑے خطرات ہیں۔ لیکن ہر ایک ہماری الگ الگ راستے کی طرف راہنمائی کر تا ہے ۔ایک کہتا ہے :بہترین راستہ یہ ہے کہ مشرق کی طرف چلے جائیں،دوسرا مغرب کی طرف مطمئن ترین راستہ بتاتا ہے اور تیسرا ہمیں ان دو راستوں کے بیچ والے راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے ،اور کہتا ہے خطرہ سے بچنے کا اور منزل نیز امن وامان اور سعادت وخوش بختی کی جگہ تک پہنچنے کا صرف یہی ایک راستہ ہے۔کیا ہم یہاں پر غور وفکر اور تحقیق کئے بغیر ان راستوں میں سے کسی ایک راستہ کا انتخاب کریں گے؟یا ہماری عقل ہمیں یہ حکم دے گی کہ وہیں پر رکے رہیںاور کسی راستہ کا انتخاب نہ کریں؟قطعاًایسا نہیں ہے۔بلکہ عقل ہمیں حکم دیتی ہے کہ اس حالت میں جتنی جلد ممکن ہو تحقیق کریں اور ان افراد کی تجویزوں میں سے ہر ایک پر غور و فکر کے بعد 

جس کسی کے بارے میں صحیح اور سچ ہو نے کی نشانیاں اور اطمینان بخش دلائل موجود ہوں،اسے قبول کریں اور اطمینان کے ساتھ اس راہ کو منتخب کر کے آگے بڑھیں۔

اس دینوی زندگی میں بھی ہماری یہی حالت ہے ۔مختلف مذاہب اور مکاتب فکر میں سے ہر ایک ہمیں اپنی طرف دعوت دیتا ہے ۔لیکن چونکہ ہماری تقدیر،ہماری خوشبختی وبد بختی، ہماری ترقی وتنزل کا دار ومدار بہترین راستہ کی تحقیق اور اس کے انتخاب کرنے پر ہے،اس لئے ہم مجبور ہیں کہ اس سلسلہ میں غور وفکر کریں اور جو راستہ ہماری ترقی و تکامل  کے  موجب ہو اسے اپنے لئے چن لیں اور جو ہماری نابودی ،بدبختی اور بربادی کا سبب ہو اس سے پر ہیز کریں۔یہ بھی ہمارے لئے خالق کائنات کے بارے میں مطالعہ اور تحقیق کر نے کی طرف دعوت کر نے کی ایک اور دلیل ہے۔

قرآن مجید فر ماتا ہے:

فَبَشِّرْ (17)عِبَادِ الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ(18) (سورہ الزمر پارہ 23)

” میرے ان بندوں کو بشارت دیجئے،جو مختلف باتوں کو سنتے ہیں اور ان میں جو بات اچھی ہو تی ہے اسی کا اتباع کرتے ہیں۔“

غور کیجئے اور جواب دیجئے:

۱۔کیاآپ نے خدا کی معرفت کے سلسلہ میں جو کچھ آج تک اپنے ماں باپ سے سناہے ،اس کے علاوہ اس بارے میں خودبھی سنجیدگی سے غور کیا ہے ؟

۲۔کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ خدا کی تلاش اور خدا کی معرفت میں کیا فرق ہے؟

۳۔کیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے راز و نیاز کے دوران کبھی ایک عمیق روحانی لذت کا احساس کیا ہے؟



زحالِ مسکیں  مکن تغافل دوراے نیناں بنائے  بتیاں 

کہ تاب ہجراں ندارم اے جاں نہ لیہو کاہے لگائے چھتیاں 


جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا 

تو  ہی   آیا  نظر   جدھر  دیکھا 


بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہے 

تو  دل میں تو  آتا ہے  سمجھ میں نہیں آتا


 سامنے  ہے  جو  اسے  لوگ  برا کہتے ہیں

 جس کو دیکھا ہی نہیں اس کو خدا کہتے ہیں


تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں 

تجھے  ہر  بہانے سے ہم دیکھتے ہیں





Monday, June 3, 2024

5- دَرس معرفت


بسمہٖ ونصلی ونسلم علی رسولہٖ الکریم

5- دَرس 2جون 2024 | بروز:اتوار24 ذیقعد 1445؁ھ | معلم : خواجہ طہ عامر نظامی امینی


  علمِ معرفت اور خود کلامی 
نشانِ پا بھی پہنچا تو دیا کرتے ہیں منزل تک مگر فیضانِ میرِ کارواں کچھ اور ہوتا ہے
شریعت کے بغیر معرفت نہیں ہو سکتی۔ اور بغیر شریعت کے معرفت کا دعوی کرنے والا شخص جھوٹا ہوتا ہے۔کوئی بھی کامل ولی، صوفی بزرگ تارک نماز نہیں ہو سکتا۔ جو تارک نماز ہو یا شریعت پر عمل پیرا نہ ہو یا ارکان اسلام پر عمل پیرا نہ ہو تو وہ شخص ولی اور صوفی نہیں ہو سکتا۔ایسا شخص جھوٹا ہے اور لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ اور اگر  کوئی شریعت کی مخالفت کر رہا ہے تو وہ شیطان ہے۔ ولی اور صوفی اور بزرگ یعنی ولایت اور تصوف کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
جسم مادی دنیا میں روح کی سواری ہے۔ جبکہ روح امر ربی سے ہے۔ جسم اور روح کا ملاپ شعور کو جنم دیتا ہے ۔ اس شعور کو نفس کہتے ہیں۔ بغیر روح و بدن کے ملاپ کے نفس وجود نہیں رکھتا۔نفس کی موجود گی روح کے عالم مادہ میں سفر کی سہولت کاری کرتی ہے۔ نفس روح و بدن کی مجموعے کو اسکا ادارک اور اہمیت کا احساس  دلاتا ہے۔ نفس کو ڈائیور کہہ سکتے ہیں۔ اب اگر روح کی حکومت ہو تو بندہ مومن ، اور اگر نفس کی حکومت ہو تو بندہ بھٹکا ہوا اور مانند جانور۔
نفس نے چونکہ عالم مادہ میں کام کرنا ہوتا ہے اس لئے کئی بار اُس کی توجہ کا محور عالم مادیت بن کر رہ جاتا ہے لیکن اگر روح طاقتور ہو جو صرف اللہ کی عطا سے ہی ممکن ہے اور نفس کو کنٹرول رکھے تو وقت تخلیق سے شروع ہوا سفر ،اس مادی مرحلے میں بھی تیزی سے جاری رہتا ہے۔نفس کی تین بڑی قسمیں ہیں۔ 
اول نفس امارہ ، یہ بے لگام ہے، من مانی کرتا ہے۔ اس ڈرائیور نے سوار کو بے اہمیت کررکھا ہے من مانیان کرتا ہے اور مادی عیاشیوں کی حرس میں راہ غلط پر چلتا ہے۔
دوسری قسم نفس لوامہ ہے۔ یہ روح کی بات بھی مانتا ہے اور جسم کی خواہشات کا بھی کہنا مانتا ہے۔ یہ کنفیوز نفس ہے ۔جو نیکی اور بدی کے درمیان ڈولتا ہے۔
تیسری قسم نفس مطمئینہ ہے۔ یہ نفس وہ نفس ہے جس سے متعلق قرآن پاک میں آیا کہ اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔
یہ نفس مطمئنہ اولیاء اللہ کا نفس ہے یہی ولایت صغریٰ کا مقام ہے۔ اس کے بعد نفس راضیہ، مرضیہ اور کاملہ یہ سب ہی نفس مطمئنہ کی اعلیٰ حالتیں اور صفتیں ہیں اس مقام پر  بندہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی رہتا ہے۔
معرفت کا مطلب اپنے رب کو پہچاننا ہے۔ جوں جوں نفس معرفت پاتا جاتا ہے۔۔ وہ اپنی ترقی کے مراحل طے کرتا جاتا ہے۔علم سے حاصل کردہ ادراک معرفت کی بدولت عین القین کی منازل پا کر آئین فطرت کا پابند ہو جاتا ہے۔جو چیزیں حواس کی زد میں ہوں اُن کی پہچان علم کرواتا ہے ۔اللہ رب العزت بے مثل ہے۔ اپنی ذات ، اپنی صفات میں بے مثل۔۔۔ اللہ رب العزت زمان و مکان و مادہ و روح کا خالق ہے۔ اس کی ذات تک علم کی بدولت پہنچا تو جا سکتا ہے لیکن اُس کے وجود و صفات کا ادراک اُس ذات باری تعالٰی کی عطا سے ہی ممکن ہے، اور اس عطا کو ہی معرفت کہا جاتا ہے ۔کچھ خیالات کئی دن سے ذہن کا گھیرائو کئے ہوئے تھے آج انہیں تحریر میں لایا ہوں ۔۔۔ امید ہے آپ میری رائے پر اپنی فیڈ بیک ضرور دین گے۔
1۔ سائیکل چلانے والے کے لئے تیز رفتاری کی کیفیت ، 1000 سی سی موٹر سائیکل چلانے کے لئے تیز رفتاری اور ریسنگ کار چلانے والے کے لئے تیز رفتاری کی  کیفیات اور معنی الگ ہیں۔
2۔ ایک چیونٹی کے لئے زمان و مکان کا نظریہ وہ نہیں جو ایک 6 فٹ کے انسان کے لئے ہے۔ انسان کے چند میٹر چیونٹی کے لئے کلومیٹر بن جاتے ہیں۔
3۔ ایک بلی انسان کے مقابلے میں میچورٹی اور گروتھ کی منازل کئی گنا تیزی سے پار کر جاتی ہے۔ ایک انسان کا بچہ جب ایک سال کا ہوتا ہے تو اُس وقت بلی اُس  کے مقابلے میں8 سال کی عمر کا ہو چکا ہوتا ہے۔
4۔ زمین کا ایک سال 365 دن اور مرکری کا ایک سال 88 دن کا ہوتا ہے۔ یعنی مرکری پر رہنے والا زمین والے اپنے ہم عمر سے زیادہ جلدی عمر رسیدہ ہو جائے گا۔
5۔ کلومیٹر کا راستہ ایک پیدل چلنے والے، ایک سائیکل سوار، ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی پر طے کرنے والے کے لئے مختلف محسوسات اور کیفیات اور زمان و مکان کے مختلف تجربات اور حقیقتون کا ادراک لائے گا۔
پہلا خیال معرفت با ذریعہ منازل لگائو یا عشق ہے۔ یعنی جتنی محبت منزل سے ہو گی۔ روح بھی اُتنی فوکس اور طاقتور ہو گی۔ نیت کی صداقت اور پھر عمل کی مخلصی  مجاہدات کو آسان اور منزل کو قریب کر دیتی ہے۔
دوسرا خیال معرفت با ذریعہ علم و تجربات ہے۔
تیسرا خیال معرفت با ذریعہ جدوجہد اخلاق و کردار ہے۔
چوتھا خیال ,خیال کی پرواز اور ظرف کا مقام ظاہر کرتا ہے ۔ جتنی مضبوط نیت پھر جتنا مضبوط تعلق ، اُتنی ہی قربت ۔ اور جتنی قربت اُتنی ہی نزدیک منازل
پانچواں خیال بھی مُرشد یا استاد کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔مرشد جتنا کامل اُتنی جلدی منزل ۔
اللہ کی ”رحمت سے مایوس نہ ہونا، گناہ کوکوئی طاقتور شے نہ سمجھنا،  گناہ کوئی ایسی شے نہیں ہے کیونکہ وہ معاف کرنے والا ”ہمیشہ سے معاف کرتا آرہا ہے، “:: معاف کرنا جو ہے وہ اس کا شوق ہے،: ایک جگہ اللہ فرماتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ تم انسان ہو'میں نے خود پیدا کیا ہے'میں جانتا ہوں کہ تم ”ضعیف ہو،کمزور ہو، اس لئے میں نے تمہارے لئے اپنی ””رحمت بنائی““ ہے۔  ورنہ اللہ کا کام یہ تھا کہ وہ وارننگ دینے والا ہے۔ : آپﷺ  ”بشیرا “ و نزیرا :: بشارتیں دینے والے اور وارننگ دینے والے آئے: مصدقاً سچ بولنے والے: اور سچ ثابت کرنے والے بن کہ آئے مگر آپﷺ کا ٹائٹل کیا ہے رحمتہ اللعالمین ﷺ! ورنہ وارننگ ہو جاتی اور جس وقت اسلام آیا تھا اسی وقت فیصلہ ہو جاتا کہ دودھ ایک طرف کر دو اور پانی ایک طرف کر دو' کافروں کو ہلاک کر دو۔بات ختم ہو جاتی۔ مگر ایسا نہیں۔ کافر جو ہیں آپ کیلئے نرسری ہیں'اس سے آپ کو خوراک چاہئےیہیں سے ””اسلام کے پودے““ باہر آنے ہیں ۔ ””“ افسوس تو یہ ہے کہ“ آپ اپنے آپ کو بھی سچا نہیں سمجھتے ہو۔ پھر خود کو ”اتنا سچا سمجھتے“ ہو کہ  باقی سب کو ”جھوٹا سمجھنے لگ جاتے ہو۔ “  یہ بھی ” افسوس کی بات ہے۔ “  تمہیں کہتے ہو کہ سچے ہو جاؤ تو کہتے ہو کہ ہم سچے نہیں ہو سکتے۔پھر کہتے ہیں کہ ہو جاؤ۔چلو ہو گئے۔ :: اب کیا ہے؟  کہتا ہے کہ باقی ” سارے جھوٹے نظر“ آرہے ہیں'باباجی نے آپ کو اس بات سے بچایا تھا کہ'تم ”اتنے حق والے نہ ہو جانا کہ سارے ہی برے نظر آئیں۔“حق کی آواز حق ہے۔عین حق ہے بلکہ پورا حق ہے'ساری چیز ٹھیک ہے'ہم بھی حق ہیں'تم بھی حق
 ہو'تجھے بھی اسی اللہ نے بنایا،مجھے بھی  اسی اللہ نے بنایا، اور اس کے ”سارے کام صحیح“ ہیں۔ اس کے کسی کام کو برا نہیں کہہ سکتے۔
  ““موسیٰ علیہ السلام نے کہا اے رب العالمین تیری سب باتیں سمجھ آ گئی ہیں،یہ نہیں پتہ چلا کہ چھپکلی کیوں پیدا فرمائی۔: اللہ نے فرمایا کہ: ابھی چھپکلی پوچھ رہی تھی کہ موسیٰ علیہ السلام کو کیوں بنایا۔یعنی کہ اس کی دنیا میں تیرے جیسے انسان کا وجود نہیں ہے۔" اب یہ اللہ کے کام ہیں کہ وہ چھپکلی بنانے والا موسیٰ علیہ السلام کو بھی بناتا ہے۔ ":: اس لئے چھپکلی بھی حق ہے:: اور موسیٰ علیہ السلام بھی برحق ہیں۔:: کمال کی بات تو یہ ہے کہ وہ "شیر پیدا" کرتا ہے تو،،،،، "گیڈر بھی پیدا" کرتا ہے۔ :: شیر گیڈر اور لومڑ جو ہیں یہ سارے انسانوں کے نام ہیں،شکلیں جانوروں کی ہیں،یہ آسان بات ہے مشکل نہیں ہے۔ہر انسان کی جتنی صفات ہیں'کائنات کے جتنے پرندے ہیں،جتنے جانور ہیں،ان میں مکمل طور پر وہ صفت موجود ہے۔شیر تو ہے ہی انسان کا ٹائٹل۔: آپ کہتے ہیں نہ کہ شیر الٰہی قُطب ربانی اور شیر ربانی اسد اللہ الغالب مطلوب کل طالب۔یہ ایک مقام ہے۔ ""کوئی بھی جانور لے لو'اس میں کوئی نہ کوئی صفت خصوصیت کے ساتھ ہوتی ہے اور وہ کسی" انسان میں ضرور پائی جاتی ہے۔ ": آپ نے "آستین کا سانپ" تو دیکھا ہوا ہی ہے۔یہ نہ کہنا کہ ہمارے "اکثر دوست" ہوتے ہیں۔: دوستوں کے خلاف بول رہے ہو کیا؟مطلب یہ ہے کہ ہر چیز جو ہے وہ موجود ہے۔”کمزور(ڈرپوک)کو گیدڑ کہتے ہیں،“: شاہین کی جھپٹ، : چیتے کی آنکھ  یہ "" ساری انسانوں کی باتیں"" ہیں۔: جتنی بھی ایسی صفات ملیں گی'وہ انسانوں میں ہوں گی۔ ""اللہ تعالٰی نے آپکی صفات کو پوری شکل دے کے یہ مظاہرہ کیا کہ دیکھ لو یہ کیا ہے۔: محنت کرنے کی صفت چیونٹی میں ڈالی': بیچاری نے یہاں سے ایک دانہ اٹھایا اور وہاں جا کہ رکھ کے آگئی۔بیچاری چیونٹی شاہین کے ساتھ مکالمہ کرتی ہے کہ " تو  اتنا بلند ہے  اور میں "زمین" پر ہوں 'تو بات کیا ہے۔ ":: شاہین نے کہا کہ بڑی آسان بات ہے۔تو رزق اپنا ڈھونڈتی ہے خاکِ راہ میںمیں نہُ سپہر کو نہیں لاتا نگاہ میں  !یہ تیرا میرا فرق ہے'میرا مقام ستاروں سے یوں بلند ہےکہ میں آسمانوں کو نگاہ میں نہیں لاتا اور تو خاک کے اندر رینگتی ہوئی دانے اکٹھتے کرتی جارہی ہے۔ دانے کا معنٰی؟ زق'دولت'چننا'پیسہ'جمع'گننا۔یہ چیونٹی کی زندگی ہے اور ہر شے سے بے نیاز ہو کے بلند نگاہی شاہین کا تصور ہے۔ :: اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپ اس کائنات میں انسان ہو کے توبہ کرو  اور :: گناہ کا زکر نہ کرو۔:
 توبہ کرنے کے بعد اگر یہ کہتے ہیں کہ:  اللہ معاف نہیں کرسکتا تو پھر یہ بڑا ہی "کلمہٓ کفر" ہے۔ : اللہ کیسے نہیں معاف کر سکتا۔:
 اللہ چاہے تو سب کر سکتا ہے :آپ معاف کرو اور اپنے آپ پر رحم کرو۔

میری دعا ہے آپ سب کے لیئے  اس جہانِ رنگ و بوُ میں اگر کوئی چیز صحیح معنوں میں اپنا حقیقی اور کامل وجود رکھتی ہے تو 
وہ اللہ رب العزت کی ذات پاک ہے۔ باقی ہر چیز نسبتی ہے۔ فریم آف ریفرنس بدلنے سے محسوسات، کیفیات اور زمان و مکاں کی تعریف بھی بدل جاتی ہے۔ اللہ رب العزت آپ کو سدا یونہی علم و دانش 
کی قندیلیں روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔